اسلام آباد: سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے مبینہ بین الاقوامی سازش کے تحت عمران خان کی حکومت گرانے اور سائفر کی تحقیقات کیلئے دائر چیمبر اپیلیں خارج کردی ہیں۔
جسٹس قاضی فائز عیسی نے چیمبر اپیل بھی اوپن کر کے نئی عدالتی تاریخ رقم کر دی۔ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے رجسٹرار آفس کے اعتراضات برقرار رکھتے ہوئے تینوں اپیلیں خارج کر دیں۔
جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے ریمارکس دیے کہ ہم سنائی سنائی باتوں پر کیسے تحقیقات کا حکم دے سکتے ہیں ؟ہم قیاس آرائیوں پر یقین نہیں رکھتے۔ عدلیہ حکومتی امور میں کیسے مداخلت کر کرسکتی ہے۔