لاہور ہائیکورٹ کے حکم پر جیل بھرو تحریک کے تحت راولپنڈی، لاہور اور ملتان سے گرفتاریاں دینے والے پی ٹی آئی کے رہنماؤں شاہ محمود قریشی، اسد عمر سمیت تمام کارکنان کو جیلوں سے رہا کردیا گیا۔
جیل بھرو تحریک میں قید تحریک انصاف کے رہنماؤں اور کارکنوں کی رہائی کا سلسلہ جاری ہے۔
شاہ محمود قریشی اٹک جیل سے رہا
اٹک جیل سے پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کو رہا کیا گیا۔ جیل کے باہر کارکنوں کی بڑی تعداد نے شاہ محمود کا استقبال کیا
اسد عمر ڈسٹرکٹ جیل راجن پور سے رہا
راجن پور ڈسٹرکٹ جیل سے پی ٹی آئی کے جنرل سیکرٹری اسدعمر سمیت دیگر کارکنوں کو رہا کردیا گیا۔
فیاض الحسن چوہان اور زلفی بخاری شاہ پور جیل سے رہا
راولپنڈی سے گرفتاری دینے والے پی ٹی آئی رہنما فیاض الحسن چوہان اور زلفی بخاری کو شاہ پور جیل سے رہا کردیا گیا۔