کلرکہار :چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (عمران خان) کے قافلے میں شامل تین گاڑیوں کو حادثہ پیش آیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا، حادثے کے نتیجے میں تین گاڑیاں ٹکرائیں اور ایک گاڑی الٹ گئی۔ 3 افراد کے زخمی ہو نے کی اطلاعات ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ متاثرہ گاڑیوں میں پی ٹی آئی حافظ آباد کے کارکن سوار تھے۔
خیال رہےکہ عمران خان توشہ خانہ کیس میں پیشی کے لیے زمان پارک لاہور سے اسلام آباد کی جانب قافلے کے ہمراہ گامزن ہیں جہاں وہ توشہ خانہ کیس کی سماعت کیلئے جوڈیشل کمپلیکس کی نیب کورٹ نمبر ون میں پیش ہونگے۔