وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس کو مظفرآباد ہائی کورٹ کی جانب سے نااہل قرار دے دیا۔
توہین عدالت کیس میں مظفرآباد ہائی کورٹ نے وزیراعظم آزاد کشمیر تنویر الیاس کو نااہل قرار دے دیا۔ آزاد کشمیر ہائی کورٹ نے سردار تنویر الیاس کی معافی قبول نہ کرتے ہوئے توہینِ عدالت میں سزا سنائی۔
مظفر آباد ہائی کورٹ نے فیصلہ سنانے کے بعد وزیراعظم آزاد کشمیر تنویر الیاس کوعہدے سے فارغ کردیا۔