اسلام آباد ہائیکورٹ نے حکومت کو حکم دیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو 31 مئی تک کسی کیس میں گرفتار نہ کیا جائے۔
اسلام آباد ہائی کورٹ میں سابق وزیر اعظم عمران خان کے خلاف سو سے زائد کیسز کی تفصیلات فراہمی اور گرفتاری روکنے کی درخواست پر سماعت ہوئی ۔
عدالت نے عمران خان کو مزید کسی کیس میں گرفتاری سے روکنے کے حکم میں 31 مئی تک توسیع کردی ۔،وفاق کی جانب سے کیسوں کی تفصیلات فراہم کرنے کے لیے مہلت کی استدعا کی گئی تھی ۔