کراچی: سندھ میں ممکنہ سمندری طوفان اور بارشوں کے باعث محکمہ موسمیات الرٹ جاری کردیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق طوفان میں 60 سے 100کلو میٹر فی گھنٹے کی رفتارسے ہوائیں چلیں گی، مختلف علاقوں میں موسلادھار اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے
سمندری طوفان بیپرجوئے کے اثرات کراچی پر بھی نظر آنا شروع ہوگئے، شہر میں تیز ہوائیں چلنے لگیں تاہم تیزہواؤں کے باوجود موسم بدستور گرم اور مرطوب ہیں۔
محکمہ موسمیات نے آج موسم گرم رہنے کے ساتھ دوپہر اور شام میں گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ظاہر کردیا ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہرکاموجودہ درجہ حرارت 36 ڈگری سینٹی گریڈ ہے اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 38 سے 40 ڈگری تک رہنےکا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شام کے وقت ہوا میں نمی کا تناسب40 سے 50 فیصد ہو سکتا ہے اور گرم علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔
خیال رہے سمندری طوفان بپر جوئے نے اپنا رخ بدل لیا اور گذشتہ بارہ گھنٹے کے دوران طوفان کا رخ شمال مغرب کی جانب مڑ گیا۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ سمندری طوفان کراچی کےجنوب سے چار سو ستر کلومیٹر اور ٹھٹھہ سے چار وس ساٹھ کلو میٹر کے فیصلے پر ہے، طوفان اردگرد ایک سو چالیس سے ایک سو ستر کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتارسے ہوائیں چل رہی ہیں اور تیس فٹ بلند لہریں اٹھ رہی ہیں۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ سمندی طوفان بپر جوئے پندرہ جون کی سہ پہرکیٹی بندراوربھارتی گجرات کےساحل سےگزرےگا۔سمندری طوفان کے ٹکرانے کے باعث ہوائیں سو سے ایک سو بیس کلومیٹرفی گھنٹہ کی رفتار سے چلیں گی۔