اسلام آباد: 9 نکاتی ایجنڈے پر وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا۔
وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں ملک کی سیاسی و معاشی صورتحال پرغورہوگا۔
ذرائع کے مطابق جلاس میں نونکاتی ایجنڈا زیر غورآئے گا جب کہ عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے ساتھ اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ کے متعلق اراکین کابینہ کو اعتماد میں لیا جائے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ افغان مہاجرین کے پاکستان میں قیام کی مدت میں توسیع اجلاس ایجنڈے کا حصہ ہے، افغان مہاجرین کی دو سالہ توسیع 30 جون کوختم ہوگئی تھی جس کے بعد وزارتِ داخلہ نے کابینہ کو 6 ماہ توسیع کی تجویز دی ہے۔
اسلام آباد میں کچرے کو ٹکانے لگانے، ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) ترمیمی بل اجلاس کے ایجنڈے کا حصہ ہوگا جب کہ قومی اسپورٹس کی پانچ سالہ پالیسی کی منظوری کا بھی امکان ہے۔