وزیراعظم شہباز شریف نے اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہماری حکومت 14 اگست کو ختم ہو جائے گی۔
پاکستان ایجوکیشن اینڈاومنٹ فنڈ اور قومی نصاب میں اصلاحات سے متعلق تقریب میں وزیراعظم شہبازشریف کی جانب سے باصلاحیت اور مستحق طلباو طالبات میں فنڈزتقسیم کئے گئے۔
اس موقع پر پر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن آئندہ انتخابات کی تاریخ دے گا، آج آئی ایم ایف کے ساتھ میٹنگ ہے، آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدہ لمحہ فخریہ نہیں لمحہ فکریہ ہے۔
آئندہ جو بھی حکومت آئے وہ تعلیمی فنڈ میں اضافہ کرے، الیکشن کمیشن اکتوبر نومبر یا جب بھی ہوں گے الیکشن کمیشن اعلان کرے گا۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ خوشی ہے کہ آج باصلاحیت اور مستحق طلباو طالبات میں فنڈزتقسیم کیے گئے،میں نے اس سفر کاآغاز 2008میں پنجاب سے شروع کیا،2008میں 2ارب روپے ایجوکیشن اینڈاومنٹ فنڈ کے لیے مختص کیے۔
نہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جب ملک سے باہر تھا تو ڈاکٹرامجد ثاقب سے تعلیم پر گفتگو کی،تعلیم کے ذریعے ہی پاکستان کی ترقی اور خوشحالی ممکن ہے،غریب گھرانوں کے بچے تعلیم کے حصول کے لئے مالی وسائل سے محروم ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ایجوکیشن اینڈاومنٹ فنڈ سے ہزاروں افراد ڈاکٹر اورانجینئرز بن چکے ہیں،تعلیم کے لیے اینڈاومنٹ فنڈ کی فراہمی کی تجویز پر سیاسی رفقا اور افسران متفق تھے،ہم نے 4لاکھ 50ہزار بچوں اور بچیوں کو تعلیمی وظائف دیئے۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ خواہش تھی کہ تعلیم کے لیے اینڈاومنٹ فنڈ کو 2ارب روپے سالانہ سے بڑھایاجائے،دعاہے آئندہ حکومت 14ارب نہیں 140ارب روپے مختص کرے۔
پاکستان کے مالی مسائل وسائل سے زیادہ ہے ہیں،پاکستان کی زمین زرخیزہے ،پہاڑ،پانی،معدنی وسائل ہیں،پاکستان پرمشکل وقت جلد ختم ہوگا اور استحکام کی جانب آئیں گے۔