چین نے ایک بار پھر اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ وہ پاکستان کے ساتھ تجارت ،سرمایہ کاری اور تمام شعبوں میں مکمل تعاون کے ذریعے ان کی اقتصادی اور سماجی ترقی میں معاونت جاری رکھے گا۔
تفصیلات کے مطابق چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے بیجنگ میں ایک بریفنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان اور چین آزمودہ دوست اور تذویراتی تعاون پرمبنی شراکت دار ہیں۔
چین کی جانب سے پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائرمیں اضافے کے لئے اسے دوارب ڈالرکی امداد کی فراہمی کی پیشکش کے حوالے سے ایک سوال پر انہوں نے کہاکہ فریقین نے متعلقہ شعبوں میںتعاون کے لئے ہمیشہ قریبی روابط برقرارکھے ہیں۔