ملک کے مختلف شہروں میں مزید بارش کی پیشگوئی
بلوچستان،شمالی علاقہ جات،سندھ میں بارش ہوئی جبکہ پنجاب کے مختلف شہروں میں آج رات یا کل صبح تیز بارش کا امکان ہے۔
سردار سرفراز کا کہنا تھا کہ سندھ کے بیشتر اضلاع میں آج دوپہر بھی بارش متوقع ہے،کراچی میں ہلکی بارش ہو سکتی ہے، پیر سے کراچی میں تیز بارشوں کا امکان ہے۔
دوسری جانب نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی مون سون کا کہنا تھا کہ مون سون بارشوں کا سلسلہ 23 جولائی تک جاری رہنے کا امکان ہے۔
این ڈی ایم اے کے مطابق مون سون بارشوں کا سلسلہ مزید 3 سے 4 روزتک جاری رہے گا جس کے باعث ملک کے مختلف حصوں میں شدید بارشیں متوقع ہیں۔
این ڈی ایم اے کے اعلامیہ کے مطابق راولپنڈی، اسلام آباد، پشاور، گوجرانوالہ، لاہور اور کراچی میں سیلابی صورتحال متوقع جبکہ پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔