لاہور : جناح ہاؤس جلاؤگھیراؤ کیس میں جوائنٹ انوسٹیگیشن ٹیم ( جے آئی ٹی ) نے چیئرمین پی ٹی آئی کو جےآئی ٹی نے قصور وار قرار دے دیا۔
لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت میں جناح ہاؤس سمیت 5 مقدمات میں جلاؤ گھیراؤ اور توڑ پھوڑ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کی عبوری ضمانتوں پر سماعت ہوئی۔
اسپیشل پراسیکیوٹرفرہادعلی شاہ نے عدالت کو بتایا کہ پولیس نےچیئرمین پی ٹی آئی کی تفتیش مکمل کرلی ہے ، چیئرمین پی ٹی آئی تفتیش میں قصور وار پائے گئے۔
ڈیوٹی جج نے عبوری ضمانتوں میں 8 اگست تک توسیع کردی اور عدالت نے وکلاء کو دلائل کے لیے آئند سماعت پر طلب کرلیا۔
عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کی عبوری ضمانتوں میں آٹھ اگست تک توسیع کردی، چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف تھانہ سرور روڑ ،گلبرگ ،شادمان سمیت دیگر پولیس اسٹیشنزمیں مقدمات درج ہیں۔
یاد رہے 13 جولائی کو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) 9 مئی کے پُرتشدد واقعات سے متعلق 6 مقدمات میں مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) کے سامنے پیش ہوئے تھے۔
جے آئی ٹی نے چیئرمین پی ٹی آئی سے 9 مئی واقعات سے متعلق سوالات کیے اور انہیں کچھ ویڈیوز بھی دکھائی گئیں جبکہ 8 مارچ اور 9 مئی کو زمان پارک سے آپریٹ روابط کے شواہد بھی دکھائے گئے۔
ذرائع کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی جے آئی ٹی کے سوالات پر تسلی بخش جوابات نہ دے سکے تھے ، تاہم ان کے جوابات اور بیان تفتیشی ریکارڈ کا حصہ بنالیے گئے تھے۔