سربراہ جمیعت علماء اسلام (جے یو آئی) مولانا فضل الرحمان نے سوئیڈن واقعے کےخلاف اتوار کو ملک گیر احتجاج کی کال دیدی۔
مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ سوئیڈن میں مسلسل اسلامو فوبیا کے واقعات ہورہے ہیں جس سے امت مسلمہ کے ہر فرد کو دکھ پہنچ رہا ہے۔
انھوں نے کہا کہ مغرب تنگ نظری کا مظاہرہ کیوں کررہا ہے، تحمل کا جذبہ ختم ہونے کو آزادی اظہار رائے کا نام دیا گیا، ایسی آزادی اظہار رائے کو مسترد کرتے ہیں۔
حکومتی اتحاد کے سربراہ کا کہنا تھا کہ قوم سے احتجاج کی اپیل ہے، اتوار کو ملک بھر میں سوئیڈن کےخلاف احتجاج کیا جائے گا، کراچی میں سب سے بڑا مظاہرہ کیا جائے گا۔