پی ٹی آئی کے رکن سندھ اسمبلی دیوان سچانند کو جعلی چیک دینے پر 3 سال قید کی سزا سنادی گئی۔
سول جج ٹنڈو آدم کامران علی کلہوڑو کی عدالت نے پی ٹی آئی کے رکن سندھ اسمبلی دیوان سچانند کو جعلی چیک دینے پر 3 سال قید کی سزا سنائی جس کے بعد پولیس نے انہیں احاطہ عدالت سے گرفتار کرلیا۔
دیوان سچانند اقلیتی مخصوص نشست پر ایم پی اے منتخب ہوئے ہیں، دیوان سچانند نے 5 سال قبل بیرانی کے رہائشی ایوب راجپوت کو ایک کروڑ روپے کا جعلی چیک دیا تھا جس کا مقدمہ ٹنڈو آدم کے سٹی تھانے میں درج تھا۔