محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب کے مختلف اضلاع میں 7اگست تک مون سون بارشیں ہوں گی جس کے باعث سیالکوٹ نارووال اورراولپنڈی کے نالوں میں طغیانی کے امکانات ہیں۔
ترجمان پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ پنجاب کے دریاؤں میں طغیانی کی صورتحال برقرار ہے، دریائے راوی میں سدھنائی جب کہ ستلج میں سلیمانکی اور اسلام کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب ہے۔
محکمہ موسمیات نے آج آزاد کشمیر، گلگت بلتستان میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا ہے جبکہ اسلام آبادمیں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
خطہ پوٹھوہار، شمال مشرقی پنجاب، بالائی خیبر پختونخوا میں بھی بارش متوقع ہے، بارکھان، ژوب، خضدار اور گردونواح میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
سیالکوٹ، نارووال، لاہور، قصور، گوجرانوالہ، گجرات، منڈی بہاؤالدین،حافظ آباد، چکوال، فیصل آباد، جھنگ، سر گودھا، خوشاب میں بارش جبکہ مری، گلیات، اٹک، لاہور، گوجرانوالہ، گجرات میں چند مقا مات پر موسلادھار بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
سندھ کے ساحلی علا قوں میں چند مقامات پر ہلکی بارش کاامکان ہے، پشاور، ایبٹ آباد، مانسہرہ، بالاکوٹ، مالاکنڈ، مردان، صوابی،سوات، دیر،کرم، کوہستان، کو ہا ٹ، نو شہرہ اور گر دو نواح میں بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے جبکہ ملک کے بیشتر علا قوں میں موسم گرم اور مر طوب رہے گا۔