مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز کا کہنا ہے کہ ن لیگ ہی پاکستان کا مستقبل ہے دشمن بھی ن لیگ کی کارکردگی اور اس کے منصوبوں سے انکار نہیں کرسکتا۔
مریم نواز نے پارٹی یوتھ کوآرڈی نیٹرز سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قوم نے انتشار اور فساد کی سیاست مسترد کر دی ، ترقی، خوشحالی اور کامیابی قوم کا مقدر ہے۔
مریم نواز نے یوتھ کوآرڈی نیٹرز کو گلی، محلے اور گاؤں تک پارٹی کو متحرک کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی روایتی سیاست بدل رہی ہے ، آپ کو بھی سیاست کا انداز بدلنا ہوگا۔
ان کا کہنا تھا کہ آنے والا وقت آپ سب کا ہے ،گراؤنڈ لیول پر پارٹی کی مضبوطی کے لیے دن رات کام کرنا ہوگا ۔
اس کے علاہ مریم نواز نے مسلم لیگ ن کی انتخابی مہم کے لیے سووینیئر بھی متعارف کرائے۔