بجلی بل کے ستائے عوام کو ریلیف دینے سے متعلق نگراں وزیراعظم کی صدارت اجلاس آج پھر ہوگا۔
عوام کو ریلیف ملے گا یا نہیں، بجلی کی قیمتوں سے متعلق اجلاس آج نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی صدر صدارت میں پھر ہوگا جس میں نگراں صوبائی وزرائے اعلیٰ سے مشاورت کیا جائے گی۔
نگراں وزیراعظم نے بجلی کی قیمتوں میں کمی پر تجاویز طلب جب کہ مفت بجلی استعمال کرنے والے افسران کی رپورٹ بھی مانگ لی اور تقسیم کار کمپنیوں کو 48 گھنٹے میں ٹھوس اقدامات کرنے ہدایت کی گئی ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں (ڈسکوز) کے گریڈ 17 اور اوپر کے افسران کو مفت بجلی یونٹس کی سہولت ختم کرنے کا فیصلہ کے بعد نگراں وزیراعظم کی زیر صدارت بجلی کے نرخوں کے حوالے سے ہنگامی اجلاس ہوا جس میں صارفین کو ریلیف دینے کے حوالے سے مشاورت کی گئی تھی۔
نگراں وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے بجلی کے بھاری بلوں پر ملک گیر احتجاج کے بعد کہا ہے کہ نگراں حکومت اپنے مینڈیٹ کے اندر رہتے ہوئے جلد از جلد عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دینے کی کوشش کرے گی۔