اسلام آباد: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے خلاف سائفر کیس کی سماعت آج اٹک جیل میں ہو گی۔
چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف سائفر کیس کی سماعت جج ابوالحسنات ذوالقرنین کریں گے۔ وزارت قانون نے سائفر کیس کی سماعت اٹک جیل میں کرنے کی اجازت دے دی۔
چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف خصوصی عدالت اٹک جیل میں لگانے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔
سائفر کیس کی اٹک جیل میں سماعت کا فیصلہ سیکیورٹی خدشات کے باعث کیا گیا جبکہ وزارت داخلہ نے اس حوالے سے وزارت قانون کو خط بھی لکھا تھا۔
دوسری جانب پارٹی کی جانب سے چیئرمین پی ٹی آئی کے ٹرائل کی اٹک جیل منتقلی کے فیصلے پر سپریم کورٹ سے نوٹس لینے کی استدعا کی گئی ہے۔