اسلام آباد: جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سراج الحق نے بجلی بلوں اور مہنگائی کے خلاف ملک گیر چ کا اعلان کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سراج الحق نے کہا ہے کہ عوام پر ظلم کے خلاف چاروں گورنر ہاؤسز کے باہر دھرنے دیے جائیں گے، 8،9،10 ستمبر کو رحیم یار خان، لیہ، مظفرگڑھ میں احتجاجی مظاہرے ہوں گے۔
سراج الحق کا کہنا ہے کہ 15 ستمبر کو فیصل آباد 21 اور 22 کو راولپنڈی اور ملتان میں دھرنے دیے جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ آئی پی پیز کے مہنگے معاہدوں کو آئندہ ہفتے سپریم کورٹ میں چیلنج کریں گے اور توانائی سیکٹر پر وائٹ پیپر جاری کیا جائے گا۔
امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے مزید کہا کہ حکومت بجلی کی قیمتوں میں کمی کرکے عوام کو ریلیف دے ورنہ احتجاجی تحریک پرامن اور آئین و قانون کے دائرہ میں رہ کر جاری رہے گی۔
انہوں نے کہا کہ مہنگی بجلی کا بوجھ غریبوں پر لادنے کی بجائے مفت بجلی کی فراہمی بند کی جائے، ہزار ارب کے لگ بھگ بجلی چوری اور لائن لاسز ختم کیے جائیں۔