الیکشن کمیشن نے جنوری 2024ء کے آخری ہفتے میں انتخابات کرانے کا اعلان کر دیا۔
الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ حلقہ بندیوں سے متعلق ابتدائی فہرست 27 ستمبرکو جاری کی جائے گی۔
اعتراضات کے بعد حتمی فہرست 30 نومبر کو جاری کی جائے گی۔ الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ حتمی فہرست کے 54 دن بعد جنوری کے آخری ہفتے میں عام انتخابات کرائے جائیں گے۔
واضح رہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عام انتخابات سے متعلق سیاسی جماعتوں، الیکشن ایجنٹوں اور انتخابی امیدواروں کے لیے ضابطہ اخلاق کا ڈرافٹ جاری کرتے ہوئے مزید مشاورت کے لیے سیاسی جماعتوں کو 4 اکتوبر کو دعوت دی ہے۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا کہ آئندہ عام انتخابات کے لیے الیکشن کمیشن نے سیکشن 233، الیکشن ایکٹ 2017، کے تحت ضابطہ اخلاق پر مشاورت کے لیے سیاسی جماعتوں کا اجلاس 4 اکتوبر 2023 کو دوپہر 2 بجے الیکشن کمیشن سیکرٹریٹ میں طلب کر لیاہے۔
ترجمان کے مطابق اس سلسلے میں ضابطہ اخلاق کے ڈرافٹ کی ایک کاپی بھی سیاسی پارٹیوں کے سربراہان کو بھیج دی گئی ہے تاکہ مشاورت کے وقت وہ ضابطہ اخلاق پر بہتر انداز میں اپنا فیڈ بیک دے سکیں۔
گزشتہ روز الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کے لیے 88 نکات پر مشتمل مجوزہ ضابطہ اخلاق جاری کیا۔ اس کے مطابق صدر، وزیراعظم، وزرا اور عوامی عہدیدار انتخابی مہم میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔
اس کے علاوہ سینیٹرز اور بلدیاتی نمائندے انتخابی مہم چلا سکیں گے اور ترقیاتی اسکیموں کے اعلانات پر پابندی عائد ہوگی۔
الیکشن کمیشن نے جنوری 2024ء کے آخری ہفتے میں انتخابات کرانے کا اعلان کر دیا۔