چمن افغان مہاجرین نے حکومتی الٹی میٹم کے بعد جانا شروع کردیا وفاق کے فیصلے پراب تک تقریباً اڑتالیس خاندان منتقل ہو چکے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق حکومتی الٹی میٹم کے بعد غیرقانونی طور پررہائش پذیر افغانیوں کی وطن واپسی کا سلسلہ جاری ہے، چمن سے روزانہ 25 سے 30 خاندان واپس افغانستان جارہے ہیں۔
وفاقی حکومت نے پاکستان میں غیرقانونی افغان مہاجرین کو 30 اکتوبر کی ڈیدلائن دی گئی ، وفاق کے فیصلے پراب تک تقریباً اڑتالیس خاندان منتقل ہو چکے ہیں۔
وطن واپسی کے موقع پر افغان مہاجرین کا کہنا ہے کہ اپنے ملک واپسی پر ہم مطمئن ہیں اور اپنی مرضی سے واپس جا رہے ہیں ، ہمارا یہاں پہ گزرا وقت بہت اچھا تھا اور واپس جانا قسمت کا کھیل ہے۔
افغان مہاجرین نے مزید کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ افغانستان میں امن برقرار رہے اور دونوں ممالک میں ہم آہنگی پیدا ہو، پاکستانی حکومت نے کھلے دل سے ہمیں تسلیم کیا ہم اس ملک میں16سال آباد رہے، حکومت کا فیصلہ خوش آئند ہے اور اسی میں ہمارے لئےب ہتری ہوگی۔
یو این ایچ سی آرکا کہنا ہے افغان مہاجرین کو واپس جانےمیں کوئی مشکل نہیں، جانے والوں کا روزانہ کی بنیاد پرڈیٹا بھی جمع کیا جارہا ہے، اس موقع پر سرحد پرایف آئی اے کی نفری بڑھادی گئی ہے اور سیکیورٹی انتظامات بھی مزید سخت کردیے گئے ہیں۔