انٹر بینک میں دوران کاروبار ڈالر کی قدر میں مزید کمی ہو گئی ہے۔
فاریکس ڈیلرز کے مطابق انٹربینک میں دوران کاروبار ڈالر 81 پیسے سستا ہوگیا ہے۔
ڈالر کی قدر میں 81 پیسے کمی کے بعد انٹربینک میں ڈالر 278 روپے میں ٹریڈ ہو رہا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز ڈالر کی قیمت کاروبار کے اختتام پر 278 روپے 81 پیسے تھی جبکہ اوپن مارکیٹ میں 280 روپے تھی۔