آئی سی سی ورلڈ کپ کے اہم میچ میں آسٹریلیا کے خلاف افغانستان کی ٹاس جیت کر بیٹنگ جاری ہے۔
آسٹریلیا کی ٹیم نے 7 میچز کھیل کر 10 پوائنٹس حاصل کررکھے ہیں، اس میچ میں کامیابی کینگروز کو سیمی فائنل میں پہنچا دے گی، جبکہ افغان ٹیم بھی سیمی فائنل کی دوڑ میں شامل ہے، وہ میچ میں کامیابی حاصل کرتی ہے، تو 10 پوائنٹس کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل پر چوتھے نمبر پر آ جائے گی۔
بھارت کے شہر ممبئی کے وانکھیڈے اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے ورلڈکپ کے 39ویں میچ میں افغانستان کے کپتان حشمت اللہ شاہدی کا ٹاس جیت کر کہا کہ ہم پہلے بیٹنگ کریں گے، ہمیں امید ہے کہ دوسری اننگز میں وکٹ اسپن اور فاسٹ باؤلنگ کے لیے سازگار ہوگی، لیکن آپ کو گراؤنڈ اور مخالف ٹیم کو بھی دیکھنا پڑتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم نے ٹیم میں ایک تبدیلی کی ہے، فضل حق فاروقی کی جگہ نوین الحق کو شامل کیا ہے، جبکہ آسٹریلیا نے ٹیم میں دو تبدیلیاں کی ہیں، اسمتھ ان فٹ ہوگئے ہیں اور کیمرون گرین کوشامل نہیں کیا گیا، ان کی جگہ مارش اور میکسویل کو شامل کیا گیا ہے۔