چئیرمن پی ٹی آئی کے بہنیں عظمیٰ خان، علیمہ خان اور اہلیہ بشری بی بی اڈیالہ جیل پہنچ گئی ہیں، وہ عمران خان سے ملاقات کریں گی۔
سابق خاتون اول بشری بی بی اور چیئرمین پی ٹی آئی کی بہنیں ڈاکٹر عظمیٰ اور علیمہ خان اڈیالہ جیل پہنچ گئی ہیں۔
بشریٰ بی بی اورچیئرمین پی ٹی آئی کی بہنیں مختصر قانونی کارروائی کے بعد اڈیالہ جیل کے اندرروانہ ہوچکی ہیں، تینوں عمران خان سے ملاقات کریں گی۔
واضح رہے کہ جیل میں قیدیوں سے ان کے اہل خانہ کی ملاقات کیلئے منگل اورجمعرات کے دن مختص ہوتے ہیں۔