پشاور میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران 5 دہشتگرد ہلاک ہو گئے۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق پشاور کے علاقے حسن خیل میں خفیہ اطلاعات پر آپریشن کیا ، جس کے نتیجے میں 5 دہشتگرد مارے گئے ، ہلاک دہشتگردوں سے اسلحہ اور دیگر سامان بھی برآمد کر لیا گیا۔
سکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ ہلاک دہشتگروں کا تعلق کالعدم ٹی ٹی پی کمانڈر رحیم گروپ سے ہے، ہلاک دہشتگردوں میں مطلوب کمانڈر سمیع اللہ عرف شینے بھی شامل ہے، دہشتگرد فورسز کو دہشتگردی کے کئی واقعات میں مطلوب تھے۔