کوئٹہ: بلوچستان اسمبلی میں سینیٹ کی خالی نشست پر انتخاب کے لئے پولنگ کا عمل جاری ہے
پختونخوا ملی عوامی پارٹی کے سینیٹر اعظم خان موسیٰ خیل کے انتقال کے بعد خالی ہونے والی سینیٹ کی نشست پر بلوچستان اسمبلی میں پولنگ کا عمل شام 4 بجے تک جاری رہے گا
سینیٹ کی نشست کے لیے 5 امیدوار مدمقابل ہیں جن میں بلوچستان عوامی پارٹی کے منظور احمد، مسلم لیگ (ن) کے نسیم الرحمان خان، بی این پی (مینگل) کے غلام نبی، پختونخوا میپ کے محمد حنیف اور اے این پی کے عنایت اللہ خان شامل ہیں۔