پشاور گورنر خیبرپختونخوا حاجی غلام علی نے کہا ہے کہ آصف زرداری سے اتحاد سے متعلق کوئی بات نہیں ہوئی۔
تفصیلات کے مطابق گورنر خیبرپختونخوا حاجی غلام علی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ہمارا ملک آئین و قانون کے مطابق چلتا ہے، الیکشن کمیشن کو فیصلہ کرنے کا اختیار آئین نے دیا ہے،ملک آئین کے مطابق چلتا ہے کسی کی مرضی سے نہیں۔
گورنر خیبرپختونخوا نے کہا کہ پی ٹی آئی کے پاس تو بہت وکلا ہیں عدالت جاسکتے ہیں، ن لیگ کو سینیٹ الیکشن میں انتخابی نشان نہیں ملا تھا، امیدوار سینیٹ الیکشن میں انتخابی نشان کے بغیر لڑے۔
انہوں نے کہا کہ آصف زرداری کے گور نرہاؤس قیام میں سیاسی میٹنگ نہیں ہوئی، خیبرپختونخوا کا صوبہ مہمان نواز ہے، مہمان آتے رہتے ہیں اور سیاسی جماعتیں الیکشن کے دوران ملاقاتیں کرتی رہتی ہیں۔
حاجی غلام علی نے کہا کہ فیصل کنڈی نےکہا کہ وہ جے یوآئی کے خلاف الیکشن لڑیں گے، آصف زرداری سے اتحاد سے متعلق کوئی بات نہیں ہوئی، میرا فرض ہے کہ ریاست اور عوام کو آپس میں جوڑوں۔
گورنرخیبرپختونخوا کا کہنا تھا کہ سیاسی جماعتوں میں باتیں بہت ہوتی ہیں عمل کچھ پر ہوتا ہے، خیبرپختونخوا کو مالی مسائل کا سامنا ہے جس پر وزیراعظم سے بات کی، وزیراعظم نے صوبے کے مسائل ہل کرنے کی یقینی دہانی کرائی ہے۔
گورنرخیبرپختونخوا نے مزید کہا کہ آئین کے مطابق صوبے سے کیے گئے وعدے پورے نہیں کیےگئے، اس وقت صوبے میں ملازمین کو تنخواہیں دینے میں بھی مسائل ہیں۔
گورنرخیبرپختونخوا نے الیکشن سے متعلق کہا کہ الیکشن میں جانا ہے فیصلہ ہوچکا ہے، الیکشن میں رکاوٹ کا سوچنا عدالت کی توہین ہوگی۔