ملک بھر میں بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کا 147 واں یوم پیدائش آج انتہائی عیقدت و احترام سے منایا جا رہا ہے۔
آج صبح مزار قائد پر گارڈز کی تبدیلی کی پر وقار تقریب بھی ہوئی جس میں پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول کے چاق چوبند دستے نے مزار پر گارڈز کے فرائض سنبھال لیے، مہمان خصوصی میجر جنرل افتخار حسن چوہدری نے مزارپرپھول رکھے فاتحہ خوانی کی اور مہمانوں کی کتاب میں تاثرات قلمبند کیے۔
بانی پاکستان کے یوم پیدائش کے حوالے سے اپنے خصوصی پیغام میں نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ قائداعظم محمد علی جناح آج بھی ہم سب کیلئے مشعل راہ ہیں، قائداعظم کو خراج عقیدت پیش کرنے کا بہترین طریقہ ان کے اصولوں پرعمل ہے۔