کراچی: کلفٹن کے ریسٹورنٹ میں زہریلے کھانے سے بچوں کے ہلاکت کے معاملے میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔
بچوں کے والد محمد احسان نے سندھ ہائی کورٹ مطلع کیا ہے کہ فریقین میں سمجھوتہ ہوگیا ہے۔
عدالت نے حکم دیا ہے کہ فریقین میں ہونے والے سمجھوتے کی نقول ٹرائل کورٹ میں پیش کی جائیں۔ سندھ ہائی کورٹ میں جمع کرائی گئی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بچوں کی موت زہر خورانی کی وجہ سے ہوئی تھی۔
سندھ فوڈ اتھارٹی نے عدالت کو بذریعہ رپورٹ آگاہ کیا ہے کہ ریسٹورنٹ میں زائدالمعیاد گوشت میں“ایکولائی”کی مقدار5400 اور2300 پائی گئی اور بچوں کی اموات بھی’’ایکولائی‘‘ کی مقدارکی زیادہ کی وجہ سے ہوئی۔