سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر دو روزہ دورے پر آج کراچی پہنچیں گے۔
شہباز شریف کے آج 2 روزہ دورہ پر کراچی پہنچیں گے جہاں مسلم لیگ ن کے کارکن ایئرپورٹ پر ان کا استقبال کریں گے۔
سابق وزیراعظم مقامی ہوٹل میں ن لیگ سندھ اورکراچی کے عہدایدروں سےملاقاتیں کریں گے جب کہ کل این اے242سے کاغذات کی جانچ پڑتال کے لیے تین بجےکیماڑی آر او افس پہنچیں گے۔
ذرائع کے مطابق شہباز شریف اپنے دو روزہ دورہ کراچی کے موقع پر متحدہ قومی موومنٹ پاکستان (ایم کیو ایم) اور پیر پگارا رہنماؤں سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔