کراچی نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے حکومتی درخواست پر کراچی کیلیے بجلی مہنگی کرنے کی منظوری دے دی۔
کراچی کیلیے بجلی ایک روپے 72 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری دی گئی۔ منظوری گزشتہ مالی سال کی دوسری اور تیسری سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دی گئی۔
جنوری تا مارچ 2023 کی ایڈجسمنٹ میں ایک روپے 25 پیسے فی یونٹ کا اضافہ جبکہ اکتوبر تا دسمبر 2022 کی ایڈجسمنٹ میں 47 پیسے فی یونٹ کا اضافہ منظور کیا گیا۔
نیپرا نے فیصلہ نوٹیفکیشن کیلیے وفاقی حکومت کو بھجوا دیا۔ نیپرا کے مطابق ملک بھر میں بجلی کا یکساں ٹیرف برقرار رکھنے کیلیے اضافے کی منظوری دی، کے-الیکٹرک صارفین سے وصولیاں جنوری، فروری اور مارچ میں کی جائیں۔