ڈی آئی خان جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ پرامن ماحول کے لیے چند دن الیکشن موخر ہوں گے تو کوئی مسئلہ نہیں ہے۔
جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ سیٹ ایڈجسٹمنٹ ضرور کے مطابق ہوگی، جون میں حکومت کے لیے بجٹ دینا مشکل ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ معاشی حالات ٹھیک نہیں ہیں، ریاست مدینہ میں انصاف سب کا حق ہے۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ صرف پی ٹی آئی کے نہیں اختر مینگل کے بھی کاغذات مسترد ہوئے ہیں، ان پر اتنے واجبات ہیں اس طرح تو کاغذات مسترد ہوں گے۔
مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان ایک دوسرے کے بہت قریب ہیں، امارت اسلامیہ نے دعوت دی ہے ہوسکتا ہے اگلے ہفتے افغانستان جاؤں۔ہم استححکام کا مقصد لے کر جائیں گے۔