پاکستان نے سڈنی ٹیسٹ کے تیسرے روز آسٹریلیا کے پانچ کھلاڑی آؤٹ کر لئے ہیں۔
دوسرے دن کا کھیل بارش کی وجہ سے روک دیا گیا تھا، دوسرے دن کے اختتام پر آسٹریلیا کے دو کھلاڑی آؤٹ ہوئے تھے، ڈیوڈ وارنر 34 رنز بنا کر سلمان علی آغا کی گیند پر آؤٹ ہوئے تھے جبکہ عثمان خواجہ کو عامر جمال نے 47 رنز پر آؤٹ کیا۔
کھیل کے تیسرے روز آسٹریلیا کا مجموعی اسکور 187 ہوا تو اسٹیو اسمتھ 38 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، آسٹریلیا کی چوتھی وکٹ بھی 187 رنز پر گری، مارنس لبوشین نے 60 رنز بنائے اوروہ آغا سلمان کا شکار بنے۔
آسٹریلیا کی پانچویں وکٹ ٹریوس ہیڈ کی گری انہوں نے 10 رنز بنائے۔
آسٹریلیا نے پانچ وکٹوں کے نقصان پر 281 رنز بنا لئے ہیں اور ابھی بیٹنگ جاری ہے، پاکستا ن کی جانب سے عامر جمال اور آغا سلمان نے دو دو جبکہ میر حمزہ نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
واضح رہے کہ پاکستان نے اپنی پہلی اننگز میں 313 رنز بنائے تھے۔