اسلام آباد حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں کمی کا اعلان کردیا ہے۔
وزارت خزانہ کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 8 روپے کمی کی گئی ہے۔
آٹھ روپے کمی کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 259 روپے 34 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔
ڈیزل کی قیمت 276 روپے 21 پیسے فی لیٹر پر برقرار ہے۔
مٹی کے تیل کی قیمت میں 1 روپے97 پیسے فی لیٹرکمی کردی گئی ہے، مٹی کے تیل کی نئی قیمت 186 روپے86 پیسے مقرر کی گئی ہے۔
لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں بھی 92 پیسےکمی کی گئی ہے، نئی قیمت 164 روپے 83 پیسے مقرر کی گئی ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی نئی قیمت کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔