لاہور سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے قوم کے ساتھ بددیانتی نہ کی ہوتی تو آج جیل میں نہ ہوتے۔
ایک انٹرویو میں شہباز شریف نے کہا کہ اگر 9 مئی کا واقعہ نہ ہوا ہوتا تو بانی پی ٹی آئی آج انتخابی مہم میں ہوتے۔
انہوں نے کہا کہ ان کی خواہش ہے کہ انتخابات میں بلا ہوتا لیکن دنیا نے دیکھا کہ عدالت نے اس معاملے میں جو ثبوت ان سے مانگا وہ پیش نہیں کیا جاسکا۔
لیگی صدر کا کہنا تھا کہ انتخابات میں جو بھی جیتے ، دعا ہے کہ اسے سادہ اکثریت ملے تاکہ وہ فیصلے کرسکے، سادہ اکثریت پاکستان کی ضرورت ہے ، سروے بتا رہے ہیں کہ پنجاب میں (ن) لیگ سب سے آگے ہے۔