اسلام آباد پاکستان نے ایران سے اپنا سفیر واپس بلانے کا اعلان کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ حملے کی تمام تر ذمہ داری ایران پر عائد ہوتی ہے، پاکستان نے فیصلہ کیا ہے کہ اپنے سفیر کو ایران سے واپس بلا رہے ہیں۔
ترجمان نے کہا ایران کے ساتھ آئندہ چند دنوں میں ہونے والی ملاقاتیں منسوخ کر دی گئی ہیں، پاکستان سے ایرانی سفیر کو بھی اپنے ملک جانے کا کہہ دیا گیا ہے۔