اسلام آباد سندھ ، خیبرپختونخوا اور بلوچستان نے آئی ایم ایف کی شرائط کی مخالفت کردی، آئی ایم ایف نےنان اسٹارٹرصوبائی منصوبوں کی وفاق سے فنڈنگ پر پابندی کی شرط لگائی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ملک کے تین صوبے آئی ایم ایف کے سامنے ڈٹ گئے، سندھ، خیبرپختونخوا اور بلوچستان نے آئی ایم ایف کی شرائط کی مخالفت کردی۔
ذرائع نے بتایا کہ آئی ایم ایف نے نان اسٹارٹر صوبائی منصوبوں کی وفاق سے فنڈنگ پر پابندی عائد کرنے کی شرط لگائی تھی، جس پر قومی اقتصادی کونسل کے اجلاس سے قبل ہی تنازعہ پیدا ہوگیا۔
پنجاب کےسواباقی تمام صوبوں نےصوبائی منصوبے بند کرنے کی مخالفت کردی، سندھ,خیبر پختون خوا, بلوچستان نےوفاقی منصوبے اپنے ذمے لینے سے بھی انکار کردیا۔
سندھ، خیبر پختون خوا اور بلوچستان صوبائی منصوبے بند کرنے کے حق میں نہیں، بیشتر صوبوں نے صوبائی منصوبوں کا معاملہ منتخب حکومت پرچھوڑنے کامشورہ دیا ہے۔
خیبر پختون خوا نے بھی مالی مشکلات کے باعث منصوبے بند کرنےکی مخالفت کی جبکہ بلوچستان نےصوبائی منصوبوں کوجاری رکھنےکی تجویز دے دی ہے۔
وزیراعظم کی زیرصدارت قومی اقتصادی کونسل کا اجلاس 29 جنوری کو ہوگا، جس میں درجنوں صوبائی منصوبوں پر پابندی لگانے کی تجاویز پر غور ہوگا۔
زیرو پراگرس کے 76 صوبائی منصوبوں کو وفاقی بجٹ سےنکالنےکی تجویزہے، ان 76 صوبائی منصوبوں کی مالیت121 ارب روپے بنتی ہے، آئی ایم ایف کی جانب سے پی ایس ڈی پی سے صوبائی منصوبوں پر پابندی کا بھی مطالبہ کیا ہے۔