ڈالر کی قیمت میں مزید کمی ، پاکستانی روپیہ مستحکم ہونے لگا ، اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت رجحان رہا۔
منگل کو کاروبار کے آغاز پر انٹر بینک میں ڈالر 22 پیسے سستا ہو گیا جس کے بعد ڈالر کی قیمت 279 روپے 42 پیسے ہو گئی۔
گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر ڈالر 279 روپے 64 پیسے پر بند ہوا تھا۔