پی ٹی آئی کے رہنما اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ آٹھ فروری کو پی ٹی آئی کارکن اپنا غصہ ووٹ کے ذریعے نکالیں گے۔
ایک بیان میں اسد قیصر نے کہا عمران خان اور ان کی اہلیہ کے خلاف ایک اور کیس میں فیصلہ سنا دیا گیا، نواز شریف کا مطالبہ تھا کہ بانی پی ٹی آئی کو نااہل کیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں پہلے سے پتا تھا کہ کیسے فیصلے آنے ہیں، جوکچھ ہو رہا ہے یہ انصاف کا قتل ہے۔
سابق اسپیکر کا کہنا تھا کہ توشہ خانہ سے سب سے زیادہ تحائف نواز شریف اور آصف زرداری نے لیے، یہ اس لیے ہو رہا ہےکہ 8 فروری سے پہلے پی ٹی آئی ورکرز کو مایوس کیا جائے لیکن 8 فروری کو پی ٹی آئی کارکن اپنا غصہ ووٹ کے ذریعے نکالیں گے۔