لاہور سابق وزیر داخلہ اور مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ دہشت گردی پر قابو پایا تھا اب پھر اعتماد کریں تو مہنگائی پر بھی قابو پا لیں گے۔
سابق وزیر داخلہ اور مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنا اللہ نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ہم نے دہشت گردی کے اوپر قابو پایا تھا تاکہ ملک ترقی کرے اور اب اگر آپ اعتماد کریں گے تو ہم مہنگائی پر بھی قابو پائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ ہم عام آدمی کے لیے زندگی آسان کریں گے جبکہ مہنگائی ہی عذاب ہے جس سے ہر شخص متاثر ہے۔ ہماری حکومت بنے گی تو آپ کے کام ہوں گے اور حالات بھی بدلیں گے۔
رانا ثنا اللہ نے کہا کہ 8 فروری کو ن لیگ پر اعتماد کریں۔ 8 فروری کے بعد ن لیگ وفاق اور پنجاب میں حکومت بنائے گی۔
انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پر کیے گئے پروپیگنڈے نے ملک کو بہت نقصان پہنچایا ہے۔