پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج بھی منفی رجحان موجود ہے جب کہ کے ایس ای 100 انڈیکس میں 217 پوائنٹس کی کمی ہوئی ہے۔
جمعرات کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے چوتھے روز منفی رجحان موجود ہے اور کاروبار کے آغاز سے ہی مارکیٹ مسلسل منفی زون میں ٹریڈ کر رہی ہے۔
کاروبار کے آغاز پر کے ایس ای 100 انڈیکس 39 ہزار 271 کی سطح پر ٹریڈ کر رہا تھا تاہم جلد ہی مارکیٹ کے منفی زون میں جانے کے بعد 100 انڈیکس میں 217 پوائنٹس کی کمی ہوئی اور کے ایس ای 100 انڈیکس 39 ہزار 54 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔
رپورٹ کے فائل ہونے تک مارکیٹ میں 5,816,110 شیئرز کی لین دین ہو چکی ہے جس کی مالیت 443,420,572 پاکستانی روپے بنتی ہے۔
گزشتہ روز بھی اسٹاک ایکسچینج میں مفنی رجحان رہا اور کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس میں 342 پوائنٹس کی کمی ہوئی تھی۔