کراچی الیکشن کمیشن نے سندھ اسمبلی کی 130 میں سے 128 نشستوں کے نتائج کا اعلان کردیا ہے۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ سندھ اسمبلی کی نتائج کے مطابق پیپلزپارٹی 84، آزاد 14، ایم کیو ایم 26 نشستوں پر کامیاب ہوئی ہے۔
الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ جی ڈی اے 2 اور جماعت اسلامی 2 نشست پر کامیاب ہوئی ہے۔
پی ایس 38 بے نظیرآباد مکمل نتیجہ
پی ایس38بے نظیرآباد سے پیپلزپارٹی کے غلام قادرچانڈیو 66121ووٹ لیکر جیت گئے جبکہ جی ڈی اے کے سیدزین العابدین 40 ہزار 893ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔
پی ایس 2 جیکب آباد مکمل نتیجہ
پی ایس 2جیکب آباد سے پیپلزپارٹی کے سہراب خان 51433ووٹ لیکر کامیاب ہوئے اور ان کے مقابل جے یوآئی کے شفیق احمد49039 ووٹ لیکردوسرے نمبرپررہے۔
پی ایس 129 کراچی مکمل نتیجہ
پی ایس 129 کراچی وسطی کے غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق جماعت اسلامی کے حافظ نعیم الرحمان 26296 ووٹ لے کر جیت گئے ہیں جبکہ ایم کیو ایم کے معاذ مقدم 20608 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے ہیں۔
پی ایس 128کراچی مکمل نتیجہ
پی ایس 128کراچی سے ایم کیوایم پاکستان کے طحہ احمدخان 34 ہزار 417ووٹ لیکر کامیاب قرار پائے جبکہ جماعت اسلامی کی سیدوجیہہ حسن 18 ہزار 588 ووٹ لیکردوسرے نمبرپررہیں۔
پی ایس 127کراچی مکمل نتیجہ
پی ایس 127کراچی سےایم کیوایم پاکستان کےمعاذمحبوب23389ووٹ لیکر جیت گئے جبکہ جماعت اسلامی کےمسعود علی 12642ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔
پی ایس 126 کراچی مکمل نتیجہ
پی ایس 126کراچی کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان کے افتخار عالم 38729ووٹ لے کر جیت گئے جبکہ جماعت اسلامی کے نصرت اللہ 25835 ووٹ لے کر ہار گئے ہیں۔
پی ایس 123 کراچی مکمل نتیجہ
سندھ اسمبلی کے حلقے پی ایس 123 کراچی کے غیر حتمی غیرسرکاری نتائج کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان کے عبدالوسیم 17526 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے ہیں جبکہ جماعت اسلامی کے محمد اکبر 13117 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔
پی ایس 130 کراچی مکمل نتیجہ
سندھ اسمبلی کے حلقے پی ایس 130 کراچی کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان کے جمال احمد 38884 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے ہیں جبکہ جماعت اسلامی کے حارث علی 19366 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔
پی ایس 105کراچی مکمل نتیجہ
پی ایس 105کراچی سے پیپلزپارٹی کے سعیدغنی 26168ووٹ لیکرکامیاب ہوئے اور جی ڈی اے کےعرفان اللہ مروت کو20111ووٹ ملے۔
پی ایس 110 کراچی مکمل نتیجہ
پی ایس110کراچی سے انڈیپنڈنٹ امیدوار ریحان بندو کڑا 47450 ووٹ لیکر کامیاب قرار پائے جبکہ جماعت اسلامی کے سفیان 22 ہزار 630 ووٹ لیکردوسرے نمبر پر رہے۔
پی ایس 106 کراچی مکمل نتیجہ
پی ایس 106 کراچی سے انڈیپنڈنٹ امیدوار سجاد علی 20 ہزار 658 ووٹ لیکر کامیاب ہوئے جکہ پیپلزپارٹی کے عثمان غنی 16854ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔
پی ایس 107 کراچی مکمل نتیجہ
پی ایس 107 کراچی کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق پیپلزپارٹی کے محمد یوسف 26902 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے ہیں جبکہ آزاد امیدوار خالد 19673 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔
پی ایس 108 کراچی مکمل نتیجہ
پی ایس 108 کراچی کے غیر حتمی غیرسرکاری نتائج کے مطابق پاکستان کے محمد دلاور 20014 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے جبکہ آزاد امیدوار مراد شیخ 16850 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔
پی ایس 101 کراچی شرقی مکمل نتیجہ
پی ایس 101 کراچی شرقی کے غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق ایم کیوا یم کے معید انور 43080 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے ہیں جبکہ آزاد امیدوار آغا ارسلان 34745 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے ہیں۔
پی ایس 116 کراچی غربی
پی ایس 116 کراچی غربی کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق پیپلزپارٹی کے علی احمد 7085 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ ایم کیو ایم پاکستان کے محمد راحیل خان کو 3640 ووٹ ملے۔
پی ایس 99 کراچی مکمل نتیجہ
پی ایس 99 کراچی سے ایم کیوایم پاکستان کے فرحان انصاری 26 ہزار 658ووٹ لیکرکامیاب ہوگئے جبکہ جماعت اسلامی کے محمد یونس 22 ہزار 321 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔
پی ایس 95 کراچی مکمل نتیجہ
سندھ اسمبلی کے حلقے پی ایس 95 کراچی سے پیپلزپارٹی کے محمد فاروق اعوان 16383 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے جبکہ آزاد امیدوار راجہ اظہر 11027 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔
پی ایس 25سکھر مکمل نتیجہ
پی ایس 25سکھر سے پیپلزپارٹی کے ناصر حسین شاہ 51792ووٹ لیکر جیت گئے جبکہ جے یوآئی کے میر بخش 25059ووٹ لے سکے۔
پی ایس92کورنگی مکمل نتیجہ
پی ایس92کورنگی سےایم کیوایم پاکستان کےارسلان احمد 10795 ووٹ لیکر کامیاب قرار پائے جبکہ آزادامیدوار شگفتہ رفیق 6816ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہیں۔
پی ایس 23سکھر مکمل نتیجہ
پی ایس 23سکھر سے پیپلزپارٹی کے سید اویس قادر شاہ 69266ووٹ لیکر کامیاب ہوئے جبکہ جی ڈی اے کے عنایت اللہ 21137ووٹ حاصل کر سکے۔
پی ایس97 کراچی مکمل نتیجہ
پی ایس97 کراچی سے ایم کیوایم پاکستان کے شوکت علی 4997 ووٹ لیکر کامیاب ہوئے جبکہ پی پی پی کے بشیر احمد4277ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔
پی ایس 69 بدین مکمل نتیجہ
پی ایس 69 بدین سےپی پی کےمیر اللہ بخش تالپور38 ہزار 459ووٹ لیکرکامیاب ہوگئے جبکہ جی ڈی اے کے میر عبداللہ خان 33ہزار 378ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔
پی ایس 66 ٹنڈو محمد خان مکمل نتیجہ
پی ایس 66 ٹنڈو محمد خان کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق پیپلزپارٹی کے اعجاز حسن شاہ 47649 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ آزاد امیدوار احمد سعید خان 17632 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔
پی ایس 4 کشمور مکمل نتیجہ
پی ایس 4 کشمور سے پی پی پی کے عبدالرؤف کھوسو 58 ہزار 046 ووٹ لیکر کامیاب ہوئے جبکہ آزاد امیدوار میر غالب حسین ڈومکی 25 ہزار 758ووٹ لیکر دوسرے نمبرپر رہے۔