تحریک انصاف کے رہنما شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ جو بھی بانی پی ٹی آئی کا ساتھ چھوڑے گا ان کا یہی حال ہو گا۔
پشاور میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں بڑی ڈکیتی ہوئی، عدالت جانا ہمارا قانونی اور احتجاج کرنا ہمارا جمہوری حق ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ جماعت اسلامی نے کراچی میں پی ٹی آئی کی سیٹ سے دستبرداری کا اعلان کیا ، اپنی دیگر نشستیں واپس حاصل کرنے کے لیے بھرپور کوشش کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں کسی پر عدم اعتماد نہیں، سارے امیدوار پارٹی کے ساتھ کھڑے ہیں ، جنہوں نے ہمیں چھوڑنا تھا وہ چھوڑ چکے ہیں۔