وفاقی حکومت کاصوبوں کے درمیان گیس فراہمی پرتنازعات حل کرنے کا فیصلہ وزیر اعظم عمران خان نے وزیر توانائی اور پٹرولیم کو صوبوں کے ساتھ ملکرنئی انرجی پالیسی مرتب کرنے کی ہدایت کر دی۔
ذرائع کے مطابق حکومت نے وفاقی وزرا کوسندھ ، بلوچستان اورخیبرپختونخوا کے وزرائے اعلیٰ سے سفارشات لینے کی ہدایت بھی کی ہیں۔ ذرائع کاکہناہے کہ سفارشات کا جائزہ لینے کے بعدقومی انرجی پالیسی مارچ میں متعارف کرائی جائے گی،نئی انرجی پالیسی میں گیس اور تیل کے نئے ذخائر تلاش کرنے سمیت ملک کو درپیش بحران سے نمٹنے کا پلان مرتب کیا جائے گا۔