مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ مریم نواز وزیر اعلیٰ پنجاب بننے کے بعد سابق وزیر اعظم نواز شریف کی روایات کو آگے بڑھائیں گی، پاکستان کو سیاسی اور معاشی استحکام کی ضرورت ہے، پنجاب میں سب سے بڑا چیلنج سیاست کو بد تہذیبی سے صاف کرنا ہے۔
پنجاب اسمبلی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے لیگی رہنما رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ پنجاب میں نئی روایت قائم کی جارہی ہے، اس تاریخی لمحے کا حصہ ہونے پر فخر ہے، وزارت اعلیٰ خدمت کا منصب ہے، شہبازشریف نے بطور خادم اعلیٰ مثال قائم کی اب نوازشریف کی روایات کو مریم نواز آگے بڑھائیں گی۔
ن لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ مریم نواز میرٹ پر کام کریں گی، بیوروکریسی سمیت تمام طبقات مریم نواز سے تعاون کریں گے، بیورو کریسی کے تعاون نہ کرنے کی کوئی مثال نہیں، مریم نواز کو تمام طبقات کا تعاون حاصل ہوگا۔
پاکستان کو سیاسی اور معاشی استحکام کی ضرورت ہے پاکستان کو سیاسی اور معاشی استحکام کی ضرورت ہےآرڈر سے متعلق نئی حکومت فیصلہ کرے گی۔