پاکستان تحریک انصاف نے سیاسی جماعتوں سے رابطوں کا دوسرا مرحلہ شروع کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔
اس حوالے سے پی ٹی آئی کے رہنما اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ہدایت کے مطابق سیاسی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں سیاسی جماعتوں سے مزید رابطے بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔
اسد قیصر نے مزید کہا کہ سیاسی جماعتوں سے رابطوں کا دوسرا مرحلہ شروع کریں گے ، ان جماعتوں سے رابطہ کیا جائے گا جنہیں عام انتخابات میں دھاندلی پر تحفظات ہیں۔
جبکہ تحریک انصاف نے قومی اور صوبائی اسمبلیوں میں مخصوص نشستوں کے حوالے سے عدالت جانے کا بھی اعلان کیا ہے۔