گلگت بلتستان : تاریخ میں پہلی بار رمضان میں بجلی کی اسپیشل لائنیں ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا، جس سے 4 میگاواٹ اضافی بجلی حاصل ہوگی۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کی زیرصدارت رمضان کے حوالے سے اجلاس ہوا ، اجلاس میں رمضان کے حوالے سے اہم فیصلے کیے گئے۔
رمضان میں بجلی فراہمی دورانیہ 5 گھنٹے تک بڑھایا جائے گا، تمام اضلاع میں رمضان بازار لگائے جائیں گے اور اشیاخوردونوش کے سرکاری نرخوں پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے گا۔
انھوں نے کہا کہ زائدقیمتیں وصولی پر جرمانے ہی نہیں، قید کی سزائیں بھی ہوگی، وزیراعلیٰ نے آئی جی پی کو رمضان میں یقینی سیکیورٹی کی ہدایات دیں۔