انڈس ہائی وے پر مسافر کوچ اور پک اپ کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 11 افراد جاں بحق جب کہ 6 شدید زخمی ہوگئے۔
انڈس ہائی وے پر کرک کے علاقے سپینہ بانڈہ کے مقام پر مسافر کوچ اور پک اپ کے درمیان حادثے کے نتیجے میں 11 افراد جاں بحق جب کہ 6 شدید زخمی ہوگئے، واقعے کے بعد زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر اسپتال کرک منتقل کردیا گیا ہے جہاں زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ پشاور سے ڈیرہ جانے والی مسافر کوچ اور پک اپ کے درمیان پیش آیا جب کہ تصادم کے بعد بس کا سلنڈر پھٹ گیا جس سے آگ لگ گئی اور جانی نقصان ہوا تاہم واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔