سیہون شریف: عظیم صوفی بزرگ حضرت لعل شہباز قلندرؒ کے 773 ویں عرس مبارک کی تین روزہ تقریبات کا آغاز ہوگیا ہے۔ عرس کی تقریبات کا افتتاح سپیکر سندھ اسمبلی اویس قادر شاہ اور وزیر اوقاف سندھ ریاض شاہ نے درگاہ پر چادر چڑھا کر کیا۔
اس موقع پر مزار پر پھولوں کی چادر چڑھائی گئی اور ملکی سلامتی و خوشحالی کے لیے دعا کی گئی۔ عرس کی تقریبات میں پنجاب سمیت ملک بھر سے لاکھوں زائرین کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔ سیہون شریف کی گلیوں اور محلوں میں “دمادم مست قلندر” کی صدائیں گونج رہی ہیں، جبکہ سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔
محکمہ موسمیات کی خیبرپختونخوا میں آج شام سے بارشوں کا سلسلہ شروع ہونے کی پیشگوئی
خیبر پختونخوا کے بیشتر اضلاع میں آج شام سے بارشوں کا سلسلہ شروع ہونے کا امکان ہے ، پی ڈی ایم اے نے تمام ضلعی انتظامیہ کو مراسلہ جاری کردیا ۔ پی ڈی ایم کے جاری مراسلے کے مطابق بارشوں کا سلسلہ 20اپریل تک وقفے وقفے سے جاری رہنے کا...
مزید پڑھیںDetails