آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا دوسرا میچ دبئی میں کھیلا جارہا ہے جہاں بنگلہ دیش نے بھارت کے خلاف ٹاس جیت کے پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ٹاس کے بعد بھارتی ٹیم کے کپتان روہت شرما نے کہا کہ ہر ٹیم گیم ٹورنامنٹ جیتنے کی کوشش کرتی ہے ہم بھی یہی چاہتے ہیں۔
دوسری جانب بنگلہ دیشی ٹیم کے کپتان نجم الحسن شانتو نے کہا کہ میں ٹیم کی تیاری سے خوش ہوں، ٹیم میں دو اسپنرز اور 3 فاسٹ بالرز کو شامل کیا ہے۔
دبئی میں بنگلہ دیش کے خلاف میچ سے قبل پریس کانفرنس میں بھارتی کپتان کا کہنا تھا کہ چیمپئنز ٹرافی کا ایسا فارمیٹ ہے کہ ایک شکست ٹیم کو ناک آؤٹ مرحلے سے دور کرسکتی ہے مگر ہمیں اس بارے میں سوچ کر زیادہ پاگل نہیں ہونا۔
علم میں رہے کہ چیمپئنز ٹرافی کا آج دوسرا میچ کھیلا جارہا ہے جبکہ پہلا میچ گزشتہ روز پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا گیا تھا۔
پاکستان ٹیم کو اس میچ میں نیوزی لینڈ کے ہاتھوں 60 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔