تیسرے ٹی 20 میں پاکستان کی دعوت پر نیوزی لینڈ کی بیٹنگ جاری ہے، میزبان ٹیم نے 10 اوورز میں 3 وکٹون کے نقصان پر 100 رنز بنالیے، پاکستان ٹیم میں 2 تبدیلیاں کی گئی ہیں، میزبان ٹیم کو 5 ٹی 20 میچز کی سیریز میں 0-2 کی برتری حاصل ہے۔
آکلینڈ میں کھیلے جانے والے تیسرے ٹی 20 میں پاکستان نے ٹاس جیت کر میزبان ٹیم کو پہلے کھیلنے کی دعوت دی ہے، پاکستان ٹیم میں 2 تبدیلیاں کی گئی ہیں، محمد علی اور جہانداد خان کو ڈراپ کرکے ابرار احمد اور عباس آفریدی کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔
پاکستانی پلئینگ الیون
تیسرے ٹی 20 کے لیے پاکستانی ٹیم محمد حارث، حسن نواز، کپتان سلمان علی آغا، محمد عرفان خان، شاداب خان، عبدالصمد، خوشدل شاہ، محمد عباس آفریدی، شاہین شاہ آفریدی، ابرار احمد اور حارث رؤف پر مشتمل ہے۔
کیوی پلیئنگ الیون
نیوزی لینڈ کی ٹیم ٹم سیفرت، مارک چیپمین، ڈیرل مچل، جمی نیشم، مچ ہے، مائیکل بریس ویل، اش سوڈھی، کیل جیمیسن، جیکب ڈفی اور بین سیئر پر مشتمل ہے۔
واضح رہے کہ نیوزی لینڈ نے پہلے ٹی 20 میں پاکستان کو 9 وکٹوں اور دوسرے ٹی 20 میں 5 وکٹوں سے شکست دی تھی۔